مندرجات کا رخ کریں

صفحہ:Asbab-e-Baghawat-e-Hind.pdf/29

ویکی ماخذ سے
اس صفحہ کا پروف‌خوانی نہیں دیکھا گیا ہے

Asbab-e-Baghawat-e-Hind
رسالہ اسباب بغاوت ہند
از سر سید احمد خان
صفحہ نمبر 27


اُس کا رفعیہ نہیں ہو سکتا دیکھو اس زمانہ میں جہاں جہاں باغیوں نے اشتہارات واسطے بہکانے اور ورغلانے رعایا کے جاری کئے ہیں \نہیں\ بجز دو باتوں کے یعنی مداخلت مذہبی اور ضبطی معاقیات کے اور کسی چیز کا ذکر نہیں ہے۔ اس سے بخوبی ثابت ہے کہ یہ دونوں باتیں اسلی منشاء اور بہت بڑا سبب ناراضی اہل ہند کا تھا علے الخصوص مسلمانوں کا جن کو یہ نقصان بہت زیاده بنسبت ہندؤوں کے پہنچا تھا.

نیلام زمینداری

اگلی عملداریوں میں بلاشبہ حقیقت زمینداری کی خانگی بیع اور رین اور ہبہ کا دستور تھا مگر یہ بہت کم ہوتا تھا اور جہاں تک ہوتا تھا برضامندی اور خوشی ہوتا تھا بعلت باقی یا بعلت قرضہ جبراً اور تحکماً نیلام حقیت کا کبھی دستور نہیں ہوُا ہندوستان میں زمیندار اپنی موروثی زمینداری کو بہت عزیز سمجھتے ہیں اُس کے زوال سے اُن کو کمال رنج ہوتا ہے اگر خیال کیا جاوے تو ہندوستان میں ہر ایک محال زمینداری کا ایک چھوٹی سی سلطنت دکھائی دیتی ہے۔ قدیم سے سب کی رضامندی سے ایک شخص سردار ہوتا ہے وہ ایک بات تجویز کرتا تھا اور ہر ایک حقیّت دار بقدر اپنے حصّہ زمینداری کے بولنے کا اور دخل دینے کا اختیار ہوتا تھا ریت باشندہ ریہ کے چودھری بھی حاضر ہوکر کچھ کچھ گفتگو کرتے تھے اگر کسی مقدمہ نے زیادہ طول پکڑا تو کسی بڑے گانوں کے مقدم اور سردار کے حکم سے فیصلہ ہو گیا۔ ہندوستان کے ہر ایک گانوں مین بہت خاصی صورت ایک چھوٹی سلطنت اور پارلیمنٹ کی موجود تھی بیشک بادشاہ کو جد قدر اپنی سلطنت جانے کا رنج ہوتا تھا اُتنا ہی زمیندار کو اپنی زمینداری جانے کا غم تھا ہماری گورنمنٹ نے اس کا مطلق خیال نہ کیا ابتدا ے عملداری سے آج تک شاید کوئی گانوں باقی ہوگا جس میں تھوڑا ۔